اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے انھیں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنی پڑے لیکن سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہیں چلنے دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ درباری رشید رقم لینا ثابت کریں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہیں براہ راست پیسے کی پیشکش نہیں ہوئی تھی۔ ان سے کہا گیا کہ ہم شوکت خانم اسپتال کو رقم دے دیتے ہیں، اس کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں، وہ ایک اچھے کاز کے لیے سینیٹ کا ٹکٹ مانگ رہا تھا، اس لیے وہ اس کا نام نہیں لے رہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پہلے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو فون کر کے پہلے وہ 2 امیدواروں کے لیے حمایت مانگ مانگی تھی ، پھر ان کی فرمائش 2 سے 3 امیدوار ہو گئی۔ انھیں پرویزخٹک نے کہا کہ اگر ہم نے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنی ہے توان کی پیپلز پارٹی والوں سے بات ہوئی ہے۔
اگر آپ آصف زرداری سے بات کر لیں تو پھر وہ اس کے بعد ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی کوکوئی لالچ نہیں دیں گے لیکن جب انہوں نے آصف زرداری سے بات کی تو وہ حیران ہو گئے اور انھیں شرمندگی ہوئی کہ انھیں کچھ کہا گیا تھا اور ہوا کچھ ہے۔ انہوں نے آصف زرداری سے کہا کہ وہ ہمارے ارکان کی بولیاں نہ لگائیں۔