لاہور: قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 8 اگست کو طلب کرلیا ہے۔
علیم خان کے وکیل نے نیب میں پیش ہوکر اثاثوں کے حوالے سے دستاویزات جمع کروائی تھیں۔ نیب حکام ان دستاویزات کی روشنی میں اثاثوں کے حوالے سے مطمن نہیں ہے جو آمدن سے زائد ہیں ۔ اس پر علیم خان کو 8اگست کو طلب کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ الیکشن 2018 کے بعد پنجاب میں تحریک انصاف کے جانب سے حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں علیم خان کا نام بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیا جارہا ہے ۔ ایسے میں نیب کی جانب سے کوئی انتہائی اقدام کیا جاتا ہے تو علیم خان سمیت تحریک انصاف کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔