احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27ستمبر کی تاریخ مقررکردی ہے۔
اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہوئی، جو کیس کی تیسری سماعت تھی۔ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی پہلی سماعت 14 ستمبر کو ہوئی، جس میں ان کے سمن جاری ہوئے اور 20ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا،20 ستمبرکو دوسری سماعت پر اسحاق ڈارعدالت پیش نہیں ہوئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ رات گئے اسلام آباد پہنچے تھے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔