گجرات(مرزا خرم حسنین) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات نور العین نے صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈز نہ بنوانے پر سپرنگ اونین ریسٹورنٹ کو سیل جبکہ 7ہوٹلز اور میرج ہالز پر 10، دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے تفصیل کے مطابق ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور کی ہدایت پر اے سی گجرات نور العین نے فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ ریسٹورنٹ سپرنگ اونین کے کچن کی اچانک چیکنگ کی جہاں پر صفائی کے انتظامات نہایت ناقص تھے ، زائد العیاد اشیاء خورد و نوش فروخت کی جا رہی تھیں اور کچن میں چوہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے مذکورہ ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا بعد ازاں انہوں نے داؤد میرج ہال ، فلک میرج ہال ، سٹی ٹاپ فاسٹ فوڈ فوارہ چوک ، حیدر میرج ہال کنجاہ اور نور سحر میرج ہال کی چیکنگ کی جہاں صفائی کے انتظامات ناقص پائے گئے اور ملازمین کے ہیلتھ کارڈز بھی موجود نہ تھے ان تمام ہوٹلز انتظامیہ پر فی کس 10، دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے