کھاریاں(نیئر صدیقی سے) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں محمد اقبال مظہر نے گذشتہ روز لینڈ ریکارڈ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ تحصیل کھاریاں کی اراضی کا96فیصد ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔ اس موقع پر اے سی نے کمپیوٹر سیکشن کے تمام عملہ کو ہدایت کی کہ سائلان کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آیا جائے، ٹوکن سسٹم کو مزید فعال بنایاجائے اور تمام عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے۔