counter easy hit

تمام ریٹائرڈ پینشنرز جن کی عمر 75سال سے زائد ہوچکی ہے وہ براہ راست دفتر میں رابطہ کریں ،اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں

assistant commissioner

assistant commissioner

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میاں اقبال مظہر نے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریٹر کھاریاں کے تمام ریٹائرڈ پینشنرز جن کی عمر 75سال سے زائد ہوچکی ہے کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت پنجاب کے محکمہ فنانس کی پالیسی اور نوٹیفیکیشنFD.SR-III/4-41/2008مورخہ 17-06-2015کے تحت دگنی پینشن کے حقدار ہیں لہذا وہ اپنی درخواست معہ شناختی کارڈ اور پنشن بک براہ راست انکے دفتر میں دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخواست پر دفتری کاروائی صرف 2یوم میں مکمل کی جائے گی اس مقصد کے لئے انہیں دفتری کے کسی عملہ سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں۔