سیالکوٹ: (اصغر علی مبارک) سیالکوٹ اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ شاہد عباس نے بتایا ہے کہ 100 سے زائد سرحدی دیہاتیوں کو کشیدہ حالات کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ھدایات جاری کردی گئی ہیں- شہریوں کے لئے ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ ریلیف کیمپ بجوات،چپراڑ،ڈالووالی اور راجہ ھڑپال میں قائم کئے گئے ھیں۔ ان کیمپوں میں محکمہ صحت کا عملہ،لائیو اسٹاک کا عملہ، محکمہ مال کا عملہ اور ریسکیو 1122 کا عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔ ریلیف کیمپوں میں شہریوں کے لئے کھانے پینے اور مویشیوں کے لئے چارے کا بندوبست کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر آج معمولی زخمیوں میں 25 ہزار، شدید زخمیوں میں 75ہزار اور شہداء کے ورثاء کو فی کس 5 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے جائیں گے۔