آئرلینڈ ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) API کے زیراہتمام ڈبلن میں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے عہدیداران، کارکنا کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد ذین نے کیا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت جمیل جرال نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض وسیم نے ادا کیے۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے سفیر جناب ڈاکٹر سید رضوان احمد تھے API کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر علی اصغر نے API کی سابقہ کارکردگی سے آگاہ کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بھی بتایا مقررین میں علامہ ظل عمر، قاضی خلیل احمد، غلام باری اور سفیر پاکستان ڈاکٹر سید رضوان احمد شامل تھے۔
مقررین نے بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق حضرت ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کے علاوہ تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے موقع پر لاکھوں افراد کی قربانیوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا مہمام خصوصی سفیر پاکستان جناب ڈاکٹر سید رضوان احمد نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بصیرت، ذہانت اور محنت و عزم کی بدولت طوفانوں سے اس کشتی ملت کو نکالنے میں کامیاب رہے اور پاکستان کی صورت میں ارض وطن تحفے میں دیا۔
اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اس تحفے اور نعمت کی حفاظت کریں کیونکہ یہ آزادی کی نعمت شہیدوں کے خون سے منور ہے آپ نے مذید فرمایا کہ آج کی اس تقریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کا اتنی کثیر تعداد میں قومی جذبے اور محبت کے ساتھ جمع ہونا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اس دیار غیر میں رہ کر بھی آپکے دل میں وطن عزیز سے کس کدھر شدت محبت سے جوڑے ہوئے ہیں یہ سب دیکھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی۔
API کے صدر اور آئرلینڈ کی مشہور معروف کاروباری، سیاسی، سماجی، مذہبی اور ہر دل عزیز بزرگ شخصیت جناب غلام باری نے آخر میں تمام مہمانوں شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ خوشی کے اس موقع پر ہم اپنے وطن عزیز سے تجدید عہد وفا کرتے ہوئے اپنے ذاتی اختلافات کو نظر انداز کرکے وطن عزیز کی کامیابی و کامرانی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے۔
اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ تمام حاضرین محفل نے بڑے عزت احترام سے کھڑے ہوکر پڑھا اور پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے پاکستان زندہ باد جشن آزادی زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے پورا ہال گونج اٹھا آخر میں قاضی خلیل کی دعا سے اس تقریب کا اختتام ہوا اور خاص کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔