”عوام سیاسی شعبدہ بازوں سے ہوشیار رھیں ”کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ”نامزد امیدوارپاکستان عوامی لیگ حلقہ قومی اسمبلی این اے 62اصغر علی مبارک
راولپنڈی(پ،ر )،پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 NAاصغر علی مبارک نے کہا ھے ”عوام سیاسی شعبدہ بازوں سے ہوشیار رھیں ،عوام کی محبت کی دعوے دار روایتی کرپٹ سیاستدانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں راولپنڈی میں ووٹرز گفتگو کرتے ہوےپاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 NAاصغر علی مبارک نے کہا پاکستان عوامی لیگ کا منشور،پانی کی فراہمی ،انصاف کا حصول،خواتین ،بچوں حقوق کے حقوق کا تحفظ بیروزگاری کا خاتمہ ،میڈیا کی آزادی ،مفت صحت کارڈ کا اجرا ،اور مفت تعلیم کی فراہمی ھے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان ھے نامزد امیدوارقومی اسمبلی 62 NAاصغر علی مبارک نے کہا کہ ووٹ کی پرچی کا استعمال ایک قومی ذمہ داری ھے اب وقت آ گیا ھے کہ ووٹ سے روایتی کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کیا جاۓ جو مذھب اور اسلام کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا رھے ھیں ،