پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی راولپنڈی NA-62اصغر علی مبارک کا آستانہ عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف راولپنڈی سے الیکشن مہم کا آغاز،
راولپنڈی(پ ،ر ) پاکستان عوامی لیگ کے نامزد امیدوار NA-62 قومی اسمبلی راولپنڈی اصغر علی مبارک نے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز گزشتہ روز آستانہ عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف راولپنڈی سے کیا اس موقع پرنامزد امیدوار NA-62 قومی اسمبلی راولپنڈی اصغر علی مبارک نے کہا کہ آستانہ عالیہ عید گاہ شریف آستانہ عالیہ عید گاہ شریف رشد وہدایت، علم و خیر کا مرکز ہے، عید گاہ شریف سے عشق محمد کا پیغام عام ہوا جو کہ ہمارے لئے باعث فخر ہے ۔ اصغر علی مبارک نے کہاکہ ”ہم اپنا تعلق مدینہ پاک سے جوڑ کرتمام مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں” اسوہ ٔحسنہ پر عمل کر کے دہشت گردی اور انتہاءپسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ نامزد امیدوار NA-62 قومی اسمبلی راولپنڈی اصغر علی مبارک نے کہا کہ حضرت محمد نبی کریم ﷺ کی تعلیمات دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں ،سیرت طیبہ کو اپنا کر ہم دنیا اور آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں ۔ اس موقع پرنامزد امیدوار NA-62 قومی اسمبلی راولپنڈی اصغر علی مبارک نے آستانہ عالیہ محمدیہ عید گاہ شریف راولپنڈی پر ملک و سلامتی کیلئے دعا بھی کی اس موقع پر مشائخ عظام ، علماء کرام،مذہبی سکالرز اور عقیدت مندو مریدین بھی موجود تھے ۔