counter easy hit

ایک ساتھ145ڈیلی ویجزملازمین نوکریوں سے فارغ

At a Time 145 Daily wages workers of Sui Northern dismissed

At a Time 145 Daily wages workers of Sui Northern dismissed

لاہو(یس اردو نیوز ڈیسک) سوئی نادرن گیس کمپنی کے145ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا گیا ہے۔ نوکریوں سے نکالے جانے والے ملازمین ڈیلی ویجز کی بنیاد پرکام کررہے تھے۔ عیدالضحیٰ سے قبل نوکریوں سے فارغ کیے جانے والے ملازمین شدید پریشانی کا شکار ہوگئے۔ نوکری سے نکالے جانے والے ملازمین کو دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق لاہورریجن نے550ملازمین کی ڈیلی ویجز پر بھرتی کی سمری بھجوائی تھی جس پر ہیڈآفس کی جانب سے400ملازمین کی بھری کی منظوری دی گئی۔ ہیڈ افس سے400افراد کی بھرتی کی منظوری کے بعد دیگر ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے نوکریوں سے نکالے جاے والے تمام ملازمین لاہور ریجن میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پرکام کررہے ہیں بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس کمپنی میں بلنگ، منٹیننس، اوورسیز میں ریگولر بھرتی کی جاتی ہے جبکہ ڈسٹربیوشن ڈیپارٹمنٹ میں ملازمین کو ڈیلی ویجز کی بنیاد پربھرتی کیا جاتا ہے۔ 400ملازمین کی بھرتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد دیگر ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے نوکری سے فارغ ہونے والوں کو دفتر میں داخل ہونے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے لاہورریجن آفس کے باہر گھروں سے اپنے آفس آنے والوں کو جب اطلاع ملی کہ انہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے یہ اطلاع ان کے سروں پر بم پھٹنے کے برابر تھی۔

کچھ ملازمین نے افسران بالا سے ملنے کی کوشش کی مگر انہیں دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے نوکری سے نکالے جانے والے ملازمین شدید پریشانی کے عالم میں کہا کہ آئندہ چند دنوں میں عیدالضحی کا تہوار ہے۔اس موقع پر ہمیں نوکری سے نکالنا کسی بھی طرح اخلاقی یا انسانی عمل میں نہیں آتا عیدین کے موقع پر غریب سے غریب آدمی بھی اپنے بچوں کے لئے خریداری کرتا ہے اس موقع پر نوکری سے نکال کر کمپنی کر کمپنی نے ہمارے ساتھ بڑی زیادتی کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website