اسلام آباد(یس اردو ڈیسک)ہم شریف کیاہوئےپوری دنیاہی بدمعاش ہوگئی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق میں محمد علی راشد کے فلمی ڈائیلاگ دہرانے پر قہقہے لگ گئے۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں متحدہ کے رکن اسمبلی سلمان بلوچ نے الزام لگایا کہ کے پی ٹی کے جنرل منیجر نے ان سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دیں۔
اس پر کمیٹی میں شامل ایم کیو ایم کے رکن محمد علی راشد کو بروقت فلمی ڈائیلاگ یاد آگيا اور بولے کہ ہم شریف کیا ہوئے ، ساری دنیا بدمعاش ہوگئی ،یہ وقت بھی آنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم کو کوئی دھمکیاں دے گا۔
برجستہ اور بروقت ڈائیلاگ پر کمیٹی کے اراکین قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے ۔