ملتان: بوسن روڈ پر زیرتعمیر عمارت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ متعدد لوگوں کے ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
At least two dead as under-construction building collapses in Multan
یس نیوزکے مطابق ملتان میں بوسن روڈ پر میٹرو بس روٹ سے متصل زیر تعمیر عمارت کا ایک حصہ گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ عمارت میں 15 سے 20 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، گرنے والی عمارت کے نیچے 50 دکانیں بھی تھیں۔دوسری جانب لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں جب کہ ریسکیو کارروائی کےلیے ہیوی مشینری پہنچادی گئی لیکن ٹریفک بلاک ہونے کے باعث امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔