کراچی (ویب ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بالی ووڈ فلم ’اِٹس ٹو مچ‘ سے کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اداکاری میں آنے سے پہلے میں صرف ماڈل تھی اور ماڈلنگ کی طرف ہی میرا رجحان تھا، اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔پاکستانی فلم، ٹی وی کی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے کیریئر کی پہلی بھارتی فلم ’اٹس ٹو مچ‘ کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم ’جانان‘ کی ہیروئن ارمینہ خان نے بتایا ہے کہ انہیں بھارت اور برطانیہ کے اشتراک سے بننے والی فلم ’اٹس ٹو مچ ‘کے لیے پیش کش ہوئی، اس آفر کے بعد ہی اداکاری میں قدم رکھا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے آڈیشن کے وقت بہت خوفزدہ تھی، فلم کے لیے انتخاب کے بعد تامل فلموں کے ہیرو پشکر جوگ کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ فلم ’اٹس ٹو مچ‘ نومبر 2013 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس کی عکس بندی لندن میں ہوئی تھی۔ کی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے کیریئر کی پہلی بھارتی فلم ’اٹس ٹو مچ‘ کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم ’جانان‘ کی ہیروئن ارمینہ خان نے بتایا ہے کہ انہیں بھارت اور برطانیہ کے اشتراک سے بننے والی فلم ’اٹس ٹو مچ ‘کے لیے پیش کش ہوئی، اس آفر کے بعد ہی اداکاری میں قدم رکھا۔انہوں نے بتایا کہ فلم کے آڈیشن کے وقت بہت خوفزدہ تھی، فلم کے لیے انتخاب کے بعد تامل فلموں کے ہیرو پشکر جوگ کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ فلم ’اٹس ٹو مچ‘ نومبر 2013 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس کی عکس بندی لندن میں ہوئی تھی۔