اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ کہ فاٹا میں ماتوڑ کے کو قتل کردیا گیا ہے ، اگر یہ ٹرینڈ چل گیا تو اس سے فاٹا عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا اس وقت عمران خان جہاں پھنسے ہوئے ہیں اس کی وجہ معاشی پالیسی نہیں بنائی ، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ فاٹا میں ماتوڑ کے کو قتل کردیا گیا ہے ، اگر یہ ٹرینڈ چل گیا تو اس سے فاٹا عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا ، اس وقت عمران خان پھنسے ہوئے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے ابھی تک معاشی پالیسی نہیں بنائی ، دوسرا اصلاحات کا ایجنڈا تھا ، چھ ماہ میں اصلاحات نہ کرنے کا مطلب ہے کہ حکومت نے چھ ماہ ضائع کردیئے ہیں اور اصلاحات کا عمل شروع نہیں کیا انہوں نے مزید کہا ہے ، کہ یہ کہتے ہیں کہ ادارے تباہ ہوچکے ہیں اورتباہ شدہ اداروں کی اصلاح کئے بغیر ان اداروں سے نتائج کیسے حاصل کئے جا سکتے ہیں؟ دوسری جانب اسی پروگرام میں محمد مالک نے کہا کہ حکومت میں سارا کچھ بیورو کریسی نے قابو کرلیاہے ، اس وقت اصلاحات کہاں گئی ہیں ، حکومت چھ ماہ میں کوئی نئی چیز نہ کرتی لیکن دوتین چیزں توکردیتی جیسے انرجی کاآڈٹ ، کچھ خسارے میں جانیوالے اداروں کی نجکاری ، یہ تو کوئی مشکل نہیں تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی عمران خان کے قریب لوگ ہیں ان پر مقدمات قائم ہیں، اعظم سواتی آج بھی اخلاقیات کا درس دے رہے ہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ایف بی آر میں اور ذیلی تنظیموں میں ہورہاہے ، اس لگتاہے کہ یہ ایک پیج پر ہیں ہی نہیں ہیں، بہت سے اداروں کے سربراہ موجود نہیں ہیں اور بات کی جارہی ہے کہ ہم نے ڈیم بنانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدتمیز ی کے کلچر میں حکومت کواب حصہ دار نہیں بننا چاہئے