counter easy hit

یک اگست سے پاکستان میں پٹرول کس قیمت پر فروخت کیا جائے گا؟ خوشخبری آگئی

At what price will petrol be sold in Pakistan from August 1? Good news arrived

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مہنگائی سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری آ گئی۔ آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہونے سے آئندہ ماہ اگست ملک میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے۔ خام تیل کی عالمی قیمت 62 ڈالر 47 سینٹ فی بیرل ہوگئی جبکہ 3 روز کے دوران خام تیل 4 ڈالر فی بیرل سستا ہوا ۔جبکہ پاکستان کو سعودی عرب سے تیل کی فراہمی کا آغاز رواں ماہ سے ہو گا جس کے بعد آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات 5 روپے تک سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی سمری رواں ماہ کے آخر میں اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔یاد رہے کہ جون کے آخر میں بھی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سفارشات پر مبنی سمری وفاقی حکومت کو پیش کی تھی۔ جس میں مٹی کا تیل 2 روپے 94 پیسے سستا کرنے پٹرول کی قیمت میں صرف 70 پیسے کی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 30 پیسے کا اضافہ کرنے کی سفارش کی تھی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی۔تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھجوائی جانے والی اس سمری پر وزیراعظم عمران خان نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website