لاہور (ویب ڈیسک) معروف گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاکہ جب میں نے گائیکی کا آغاز کیا تو میر ی سب سے بڑی خواہش تھی کہ میرے پاس میرا اپنا ہار مونییم ہو، تو اس وقت میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے اس وقت میری والدہ نے مجھے سپورٹ کیا اور آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میری والدہ کا سب سے بڑا کردار ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرے والد سخت گیر تھے اور روایتی پٹھا ن تھے اورانہوں نے مجھے کبھی بھی گلوکار تسلیم نہیں کیا جس کا مجھے بہت دکھ ہوا کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ مجھے کہا کرتی تھیں کہ تم دل چھوٹا نہ کرو تمہارے والد تمہار گانا چھپ چھپ کر سنتے ہیں مگر تمہارے سامنے اس کا اظہار نہیں کرتے کہ وہ تمہاری گائیکی سے متاثر ہیں انہوں نے کہاکہ وہ روایتی پٹھان تھے۔ اورانہوں نے اپنے خاندان کی روایتوں کا نبھا یا اور اسی وجہ سے مجھے ان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ گائیکی کی دنیا میں اپنا مقام اور پہچان بنانے کے لئے میں نے بڑی محنت کی ہے اورا س کے پیچھے ایک طویل جدوجہد شامل ہے کہ میں نے چھوٹے کام اور ملازمتیں کیں اور پھر خدا کی ذات نے مجھے عزت اورشہرت سے نوزا اور میں اسکا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں میرا نام ہے اوریہ صرف پاکستان کی بدولت ہے۔