لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )لالہ موسیٰ وگردونواح میں عطائیت کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا لوگ اناڑی لوگوں سے علاج کراکے اپنی زندگیاں خطروں میں ڈالنے پر مجبور محکمہ صحت کے ارباب اخیتار سے کاروائی کا پروزور مطالبہ تفصیلات وسروے کے مطابق لالہ موسیٰ وگردونواح کے علاقوں میں عطائیت زور وشور سے جاری ہے اور اس کا جن بوتل میں بند کرنے کے تمام دعوے دم توڑ چکے ہیں حالات سے پریشان لوگ بچت کے لالچ میں ان عطائیوں سے علاج کروا کر زندگیاں خطروں میں ڈال رہے ہیں متعدد معذور اور متعد زندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں میڈیکل سٹور کی آڑ میں عطائیت کو مسلسل فروغ حاصل ہورہے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے ارباب اخیتار سے عطائیت کے خلاف کاروائی کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ عطائیوں سے بچ سکیں