لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )لالہ موسیٰ وگردنواح میں عطائیت زور وشور سے جاری محکمہ صحت لمی تان کر سوگیا سروے زرائع اور تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ وگردونواح کے علاقوں میں عطائیت زور وشور سے جاری ہیں میڈیکل سٹوروں کی آڑ میں گلی محلوں میں چھوٹی چھوٹی دوکانوں کے ذریعے عوام کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے ان ٹرینڈ لوگوں کے علاج سے متعدد لوگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور متعدد معذور ہو چکے ہیں محکمہ صحت کے ارباب اختیارا س صورتحال کا نوٹس لیں اور عطائیت کا سبب بننے والوں کیخلاف کاروائی کریں تاکہ لوگوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ رک سکے