فیصل آباد……..فیصل آباد میں مالکان اور مزدوروں کے درمیان تنازع حل نہ ہونے کی وجہ سے پاور لومز فیکٹریاں اٹھارویں روز بھی بند ہیں ۔ مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ تیل صفائی اور دھاگے کے بیم اٹھانے کے لئے الگ عملہ بھرتی کیا جائے ۔ تاہم پاور لوم فیکٹری مالکان نے مطالبات مسترد کرتے ہوئے مذاکرات کے بجائے گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کو فیکٹریوں کی چابیاں پیش کر دیں تھیں۔فریقین کے غیر لچک دار رویے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ بھی تنازع حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ رشید آباد اور سدھار سمیت جھنگ روڈ کے علاقے میں ہزاروں پاور لومز مسلسل اٹھارہویں روز بھی بند ہیں۔لیبر قومی موومنٹ نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر آج اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔