ایتھنز (سکندرریاض چوہان) ایتھنز پولیس کے انسداد جرائم سکواڈ نے ایک اکیتس سالہ پاکستانی کو پنتالیس سالہ بھارتی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
ایتھنز پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق دوسال قبل تیس ستمبر 2013 کوایک پنتالیس سالہ بھارتی کی تشدد زدہ لاش ایتھنز کے قریبی علاقہ میندی کے کھیتوں سے ملی جس کو جسمانی تشدد کے بعد وہاں پر پھینک دیاگیاتھاپولیس نے لاش قبضہ میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اوراس کی تفتیش شروع کردی دوسال کے بعد ایتھنز پولیس نے ایک اکتیس سالہ پاکستانی کو بھارتی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔
پولیس کامزید کہناہے کہ مقتول اور قاتل ایک ہی زرعی فارم میں کام کرتے تھے اور دونوں کے درمیان شراب نوشی کرتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی جو قتل پر منتج ہوئی پاکستانی نے قتل کے بعد لاش کو کھیتوں میں پھینک کر شواہدمٹانے کی کوشش کی تاکہ اس پرشک نہ ہوسکے۔پولیس نے قاتلپاکستانی جس کانام ظاہر نہیں کیاگیاکو مقامی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر کے اس کا ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔ مزید برآں ایتھنز پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ماہ ستمبر 2015 میں نوے پاکستانیوں سمیت 1755 تارکین وطن کو ان کے ممالک ڈی پورٹ کیاگیا۔
ایتھنز پولیس کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ رضاکارانہ سکیم اور پولیس کی جانب سے مختلف اوقات میں حراست میں لیے گے غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کے ممالک ڈی پورٹ کیاگیا جس میں نوے پاکستانی بھی شامل ہیں جبکہ دیگر نمایاں تارکین وطن میں البانیہ،عراق،بلغاریہ،شام اور جارجیاشامل ہے۔