counter easy hit

ایتھنز پولیس نے تین پاکستانیوں کو جعلی اور ممنوعہ برانڈ کے سگریٹوں کے ہزاروں پیکٹوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا

Arrested

Arrested

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) ایتھنز کے مغرب میں واقع شہر کورنتھوس کی پولیس نے تین پاکستانیوں کو جعلی اورممنوعہ برانڈ کے سگریٹوں کے ہزاروں پیکٹوں کے ہمراہ حراست میں لے لیا۔

علاقائی پولیس کے مطابق تین پاکستانی جن عمریں اٹھارہ اور چھتیس سال کے درمیان ہیں جن کے نام ظاہر نہیں کیے گے کو ایتھنز کورنتھوس شاہراہ پر آغیو تھیدوریس کے قریب سکیورٹی پولیس اہلکاروں نے روکااور ان کی کار میں رکھے ہوئے جعلی وممنوعہ برانڈ کے آٹھ سو سترہ جعلی سگریٹوں کے پیکٹوں کے علاوہ چھ سوچار یورو نقد برآمد کیے۔ مقامی پولیس نے تینوں پاکستانیوں کو مجسٹریٹ کے روبروپیش کرنے کے بعد ان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بجھوادیاہے۔