اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو اپنی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کے لئے رضا مند کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرویز خٹک کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کے لئے راضی کر لیا جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ بنایا جائے گا، پرویز خٹک کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکیلئے عاطف خان مضبوط امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ایک قومی اور ایک صوبائی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں تاہم وہ قومی اسمبلی کے بجائے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا عہدہ لینا چاہتے ہیں۔اس طرح کی خبریں منظرعام پر آنے کے بعد پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کے حوالے سے جو فیصلہ کریں گے وہ انہیں قبول ہوگا۔