پیرس(نمائندہ خصوصی)بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ن لیگ کے بس کی بات نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطفخان مجاہد نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ نندی پور پاور پراجیکٹ کے نام پر قوم سے دھوکہ کیا گیا جبکہ حکمران ملک کو درپیش بحرانوں کو حل کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہے مگر حکومت کو اس کے نفاذ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔