پیرس(نمائندہ خصوصی) ملک سے موروثی سیاست کا باب ختم ہونا چاہئے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ، عوام افراتفری اور بے یقینی کی سے کیفیت سے دوچار ہیں ایسے حالات میں عوام کی نظریں تحریک انصاف پر جمی ہوئی ہیں ان خیالات کااظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف خان مجاہد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازاروں میں فوٹو سیشن کے علاوہ کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے حکمران خواتین کو روزہ اور شدید گرمی میں لائنوں میں لگا کرناقص اشیاء دیکر عوام کے منہ پر طمانچہ ماررہے ہیں