پیرس(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف ملک میں مارشل لا کی حامی نہیں حقیقی جمہوریت اور عوامی حکمرانی چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عاطف خان مجاہد رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ سیاسی شہید ہو نا چاہتی ہے مگر انکی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی ،کر پشن کیخلاف تحر یک سے جمہو ریت ختم نہیں مضبوط ہوگی ،نیب سمیت تمام ادارے غیر فعال ہیں اور ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے قوم باشعور ہو چکی ہے وہ کرپٹ حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آئے گی۔