پیرس(نمائندہ خصوصی)کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جارحیت افسوسناک ، پاکستانی حکومت کی خاموشی تشویشناک ہے ، ان خیالات کا اظہار عاطف خان مجاہد رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف مودی سے اپنی دوستی کا ثبوت پیش کررہے ہیں مسلمانوں کے ظالمانہ قتل عام پر مسلم ممالک اور عالمی برادری کو مسئلہ کے حل کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک بچاؤ اور کرپشن مکاؤ ایجنڈے پر عمل کریں گے