counter easy hit

حکمران خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیں،عاطف خان مجاہد

 Atif Khan, Mujahid

Atif Khan, Mujahid

پیرس(نمائندہ خصوصی)نواز شریف کرپشن کی تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں۔ رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔ حکومت کو اس ماہ مبارک میں خود کو احتساب کیلئے پیش کر دینا چاہئے تھامگر حکمرانوں نے ہمیشہ کی طرح اس موقع کو بھی ضائع کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ کچھ لوگ احتساب کے بجائے صرف شور شرابہ کے حامی ہیں تاکہ سنجیدہ اور حقیقی احتساب کے معاملے کو دبا دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف خان مجاہد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام کے اندر پکنے والا لاوا پھٹ پڑے گا