پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کرپشن اور پانامہ لیکس کے معاملہ پر ہر سطح پر احتجاج جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف خان مجاہد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک ترقی میٹرو بس یا اورنج ٹرین جیسے منصوبوں سے نہیں کرتے ، اس کیلئے ڈیم بنانا ہوں گے تاکہ توانائی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ عید کے بعد دمادم مست قلندر ہو گا جس کے نتیجے میں علی بابا چالیس چوروں کا کھیل ختم ہو جائے گا۔