پیرس(نمائندہ خصوصی)پنجاب کے بجٹ میں غریب عوام کیلئے کو ئی سبسڈی نہیں دی گئی،یہ بجٹ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما عاطف خان مجاہد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت شدید مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔جبکہ ملاوٹ مافیا اور گرانفروشوں کی پشت پناہی بڑے بڑے حکومتی ارکان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام آدمی کومہنگائی اور بے روز گاری سے نجات دلائے گی۔