پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر عاطف مغل نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بل بوطے پر تین تین ناکام حکومتیں چلانے والے کسی بھی طرح اسمبلی میں داخل ہونے کی اہلیت نہیں رکھتے
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئی ایم ایف کے سہارے کرپٹ پروگرام چلائے ہیں اور ملک دیوالیہ ہوتا رہا اور یہ اپنی جیبیں بھرتے رہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا قرضہ کئی گنا بڑھ چکا ہے۔ 6ارب ڈالر قرض کو 28ارب ڈالر تک پہنچانے والے کسی بھی طرح پی ٹی آئی حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سابقہ حکومتوں کا قرضہ چکا رہی ہے،اوران کے پھیلائے ہوئے گند کو صاف کر رہی ہے جس وجہ سے ان لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے کیونکہ صاف ستھرے اورایماندار ماحول میں کام کرنے کی ان لوگوں کو عادت ہی نہیں ہے۔