پیرس (عمیر بیگ)حکمرانوں کے چہرے زرد پڑ چکے ،جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے: آرمی چیف نے کرپشن کے خلاف بیان دے کر نہ صرف چیئر مین عمران خان کے موقف کی تائید کی ہے بلکہ 20کروڑ پاکستانیوں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے چہرے اپوزیشن کے اتحاد کے بعد خوف سے زرد پڑ چکے ہیں اور بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔