پیرس(عمیر بیگ)حکمران بھارت میں کا روبار اور مودی کو خوش کر نے کے لئے کچھ بھی کر نے کو تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار عاطف مجاہد رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ان کر پٹ حکمرانوں نے ہر چیز بھا رت سے منگوا کر پاکستان کے کسانوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے آلو ٹماٹر سبزیاں اور اناج بھارت سے آر ہا ہے۔کسانوں کو مہنگی بجلی اورکھاد فر اہم کی جا رہی ہے۔ جب تک کسان دشمن حکو مت رخصت نہیں ہو جاتی کسان کی حالت نہیں بدل سکتی۔