پیرس(عمیر بیگ)پاکستان اس وقت تک خوشحال ملک نہیں بن سکتا جب تک ملک میں ایماندار اور دلیر قیادت میسر نہیں آجاتی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری اور غربت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔عوام پریشان ہیں ان سب حالات کے باوجود بھی حکمران بیرونی طاقتوں کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس ظلم کے نظام کو مکمل ختم کرے گی۔