counter easy hit

حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں:عاطف مجاہد

 Atif Mujahid

Atif Mujahid

پیرس(عمیر بیگ) حکمرانوں کی مایوس کن کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی، تعلیم اور صحت کے شعبے بری طرح تباہ ہو چکے ہیں۔مہنگائی اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ باعث تشویش ہے ، غربت کی بڑھتی ہوئی شرح سے عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، ا نہوں نے کہا کہ میاں برادران کی غیر مساویانہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام سخت نالاں ہیں۔