counter easy hit

عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں،عاطف مجاہد

Atif Mujahid

Atif Mujahid

پیرس (عمیر بیگ)عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ حکمرانوں کی پھرتیوں سے ثابت ہو چکا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ حکومت کی کرپٹ اور ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی بھرمار اور دیگر لاتعداد بحرانوں کے باعث ٹیکسٹائل و پاور لومز انڈسٹری تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ مزدور بے روزگار اور انڈسٹریز مالکان اور تاجر کنگال ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف ماجہد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو ملک میں بے روزگاری کا ایسا سیلاب آئے گا جو حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا