پیرس(نمائندہ خصوصی)حکومت نے بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس لگا دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، اسحق ڈار پاکستان کے وزیر خزانہ نہیں بلکہ شریف خاندان کے منشی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما چوہدری عاطف مجاہد نے یس اُردو سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں دی جانے والی اربوں روپے کی سبسڈی براہ راست کھاد فیکٹریوں کو ہی جائے گی جس کا بڑا شیئر ہولڈر شریف خاندان ہے