پیرس (عمیر بیگ)شعیب سڈل کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کی حمایت کرینگے ،وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن کا حال بھی وہی ہوگا جو حمودالرحمان سے لیکر جسٹس باقرکمیشن کا ہوا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہئے ، تحقیقات ہونے تک وزیراعظم کو عہدے سے الگ ہو جانا چاہئے۔