پیرس (عمیر بیگ)نیب ملک میں کرپشن و لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کو بے نقاب کرے ،احتساب کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والوں کو اب نیب کو برداشت کرنا چاہئے تا کہ عوام کو پتہ چل سکے ہم پر حکمرانی کرنے والوں کاکردارکیسا ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاففرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے یس اُردو سے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ نیب احتساب کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے ملک میں کرپشن زدہ طبقے کو عبرت ناک سزائیں دلائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی قومی مفادات کے تحفظ کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔