اسلام میں جھوٹے پرخدا کی لعنت جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی اسمبلی ، قومی ٹیلی ویژن اور بیان حلفی میں جھوٹ بولنے پر استثنیٰ حاصل ہے۔عاطف مجاہد
پیرس(ایس ایم حسنین) تحریک انصاف ،فرانس کے سینئر راہنما عاطف مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام ہمارا دین ہے اور ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے رہنے والے ہیں ۔اور اسلامی تعلیمات کے مطابق جھوٹ بولنا بہت بڑا عیب اور جھوٹے پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے جبکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسمبلی، قومی ٹیلی ویژن اور بیان حلفی میں جھوٹ بولنے والے استثنیٰ کا دعویٰ کر رہےہیں۔