لوٹ گھسوٹ اور عوام کا خون چوسنے والی سیاست کی معیاد ختم ہوچکی ہے،عاطف مجاہد
پیرس (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف فرانس لیبر ونگ کے انفارمیشن سیکرٹری عاطف مجاہد نے کہا ہے کہ لوٹ گھسوٹ اور عوام کا خون چوسنے والی سیاست کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چور کو پکڑو تو جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے ،انہوں نے کہا ہے کہ ان نام نہاد جمہوری لیڈروں کی معیاد ختم ہوچکی ہے، حالت یہ ہے کہ نواز شریف کا کیس سینئر وکلائ کے چھوڑنے کے بعد کوئی بھی علقمند وکیل لینے سے گریزاں ہے، ملکی خزانے لوٹنے ،عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سلاخوں میں ڈالنے سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے، ان مغل شہنشاہوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور ان کا خون چوسا ہے اب حساب کا وقت آگیا ہے۔