پیرس(یس اردو نیوز)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے منتخب انفارمیشن سیکرٹری عاطف مجاہد نے نیب کے وزارت داخلہ کو ای سی ایل میں کرپٹ مجرموں کے نام ڈالنے کی سفارش اور اس پر وزارت داخلہ کے انکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ پاکستان کے عوام کے ٹیکس سے چلتی ہے یا شریف فیملی کے ٹکڑوں پر پل رہی ہے، ای سی ایل میں آئینی ادارے کے خط پر شریف فیملی کا نام نہ ڈالنا آئین و قانون کی توہین ہے، عاطف مجاہد نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم ، ایان علی کے کیس میں جیسے وزارت داخلہ نے جیسے ای سی ایل کو فعال کرنے میں کردار ادا کیا اسی طرح شریف فیملی کو ایک عام عوام جیسا ٹریٹمنت ملنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ اگر شریف فیملی ملک سے فرا ر ہوجاتی ہے تو وزیر داخلہ کو الٹا لٹکا دینا چاہیے۔ کیونکہ اگر ایسا ہوا تو یہ اس ملک کے آئین و قانون کی توہین ہوگی۔ اور یہاں کوئی جنگل کا قانون نہیں کہ سولہ کروڑ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر شریف فیملی ملک سے فرار ہوجائے۔