پیرس (ایس ایم حسنین)تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما عاطف مجاہد نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں قطر یا سعودیہ کے شاہی خاندانوں کے آئندہ پیدا ہونے والے بچے بھی گواہی میں استعمال کئے جائینگے۔ قطری خط کے بعد شریف کے لفظ سے قوم کا اعتبار اٹھ گیا ہے ایسی جھوٹی اور بے بنیاد گھٹیہ دستاویزات گلی محلوں میں بیٹھے پٹواری تیار کرتے ہیں۔ شریف ، پٹواری اور گلوبٹ ن لیگ کی پہچان ہیں۔