counter easy hit

بڑی مرغی ہمیشہ انڈہ چھوٹا دیتی ہے، نواز شریف راولپنڈی سے لاہور تک پٹواریوں کے گندے انڈے اکھٹے کر کے بھی چالیس ہزار لوگ اکھٹے نہیں کر سکا، عاطف مجاہد

بڑی مرغی ہمیشہ انڈہ چھوٹا دیتی ہے، نواز شریف راولپنڈی سے لاہور تک پٹواریوں کے گندے انڈے اکھٹے کر کے بھی چالیس ہزار لوگ اکھٹے نہیں کر سکا، عاطف مجاہد

پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما اور سرگرم کارکن عاطف علی مجاہد نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کے فلاپ شو نے نواز شریف کے کرپشن کے ذریعے ریلیاں اور جلسے کروانے کے ذرائع بھی بتا دیے ہیں اب ن لیگ والے کہہ سکتے ہیں کہ’’حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع ۔۔پنجاب پولیس، پٹواری، لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا، گلو بٹ وغیرہ ۔۔ جن کی وجہ سے ریلی میں چند لوگ  نظر آرہے ہیں۔چار سال کام نہیں صرف ترقی کاڈھنڈورا پیٹنے والی مرغی کا انڈہ اتنا چھوٹا ہوگا یہ تو میاں صاحب کے بد ترین مخالفین نے بھی کبھی نہیں سوچا تھا۔

یہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدائ اور غریب عوام  کی بددعائیں نواز شریف کو لے ڈوبی ہیں، عاطف مجاہد نے اس یقین کااظہار کیا کہ آنیوالے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی کیونکہ پورے ملک کے بائیس کروڑ عوام کی نظریں اب عمران خان پر لگی ہیں۔

Atif Mujahid, Senior Leader, PTI, France

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website