counter easy hit

اپوزیشن سربراہان کا پبلک اکائونٹس کمیٹی پر واویلا کرنا سمجھ سے باہر ہے ، عاطف مجاہد

پیرس(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری عاطف مجاہد نے یس اردو نیوز کو آج ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اپوزیشن ایک ماہ میں ہی پاگل ہوچکی ہے اگلے پانچ سال ان کے کیسے گزریں گے۔  ووٹ کو عزت دلوانے والے اسٹیبلشمنٹ کو سرعام آوازیں دینا شروع ہوچکے ہیں۔

رانا مشہود نے اپنے لیڈر کی جیل یاترا ختم ہونے کی پوری روداد بیان کردی سمجھ نہیں آرہی لیڈر کے ساتھ نیکی کی ہے یا اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے۔

اپوزیشن سربراہان کا پبلک اکائونٹس کمیٹی پر واویلا کرنا سمجھ سے باہر ہے جن کو عوامی مینڈیٹ ملا ہے ان میں سے کوئی بھی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا جاسکتا ہے۔ اس پر اصولی موقف درست ہے ۔

ATIF MUJAHID, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE, SAID, HOW, CAN, OPPOSITION, SEEK, REPUTE, FOR, VOTE, WHILE, CALLING, ESTABLISHMENT