فاضل ججز صاحبان کے کیس سے ہاتھ اٹھانے کے بعد وزیرا عظم او رانکی فیملی اور وکلاءنے معاملے پر مٹی ڈالنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں
پیرس(ایس ایم حسنین)عاطف مجاہد،سینیئر راہنما ،تحریک انصاف ، فرانس نے اپنے بیان میں پانامہ کیس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاضل ججز کے ہینڈز اپ کرنے سے شریف فیملی اور ان کے وکلائ نے اپنے لئے ایڈوانٹیج کے طور پر لیا ہے جس سے دنیا میں ہمارے نظام انصاف کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ حکمران جماعت کے ترجمان اور وکلا میڈیا اور دوسرے فورمز پر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جیسے وہ دودھ کے دھلے ہیں اور جوڈیشل کارروائی کوئی غیر ضروری عمل تھا جو انجام پا رہا تھا۔؎
مگر پاکستان تحریک انصاف کو اپنے اداروں سے قوی امید ہےاور اللہ پر بھروسہ ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں معاشی اور سماجی انصاف کا بول بالا ہوگا۔ پرویز رشید کو نیوز لیکس سکینڈل میں وزارت سے الگ کر کے زیادہ پروٹوکول اور ذمہ داریاں سونپ دی گئیں