پیرس(عمیر بیگ)عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سےآزمائی جانی والی سیاسی پارٹیوں کو دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے ، کرپشن کیسسز کو ختم کرنے کیلئے این آر او کی طرز پر ایک نیا فارمولا متعارف کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے،لیکن پاکستان تحریک انصاف ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما عاطف مجاہد نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ آج حکمرانوں کے غلط اور ذاتی مفادات کی پالیسیوں کے باعث عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں ، جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔