کھاریاں(عبدالعزیز گوندل) گجرات میں عالمی معیار کی شاندار صنعتی نمائش کے انعقاد پرحاجی ناصر محمود ‘گجرات چیمبر آف کامرس کی پوری ٹیم اور انتظامیہ کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی شب وروز کی کوششوں سے اس شاندار صنعتی نمائش کاانعقاد ممکن ہوا اور عالمی معیار کی نمائش کے دوران پاکستان اشیاء کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کے مفید مواقع میسر آئے ان خیالات کااظہار راہنما سابق ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس چوہدری عتیق الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گجرات میں عالمی معیار کی صنعتی نمائش کے موقع پر غیر ملکیوں کی آمد اوراشیاء کی نمائش سے گجرات انڈسٹری کو تقویت ملی ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں گجرات انڈسٹری کا معیار بلند ہوا ہے جس سے گجرات انڈسٹری کی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا اور اس سے ملک کوترقی یافتہ ممالک صف میں کھڑا کرنے ہونے میں مدد ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ اس شاندار صنعتی نمائش کا سہرا حاجی ناصر محمود کے سر ہے جنہوں نے اپنی انتھک کوششوں سے اس کے انعقاد کو ممکن بنایا اور اس میں اشیاء کی نمائش کو عالمی معیار کے مطابق ترتیب دیا جس پر ہم حاجی ناصر محمود‘ گجرات چیمبر آف کامرس کی پوری ٹیم اور ضلع گجرات کے تاجروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ا ور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی گجرات کے تاجروں کی فلاح وبہبود اور ان کے کاروبارکی ترقی کیلئے ایسے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔