چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کی مذمت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مخصوص تعریف عالمی امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے، بھارت ریاستی جبر کے ذریعے کشمیریوں کو غلام بنانے کی بجائے انکی امنگوں کا احساس کرے۔