خیبر ایجنسی: لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں امن لشکر کے مورچوں پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں سرحد پارسےامن لشکرکے مورچوں پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے مارٹر گولے اور راکٹ بھی فائر کیے جبکہ جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی۔ امن لشکر کے رضاکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی لاشیں امن لشکر کی تحویل میں ہیں اور دہشت گردوں کے دیگرساتهی افغانستان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن شروع کردیا ہے۔